تیسری بار چیمپئنز ٹرافی روہت الیون کے نام،بھارت میں جشن کا سماں

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا فائنل کم اسکور ہونے کے باوجود دلچسپ رہا. میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 251 رنز بنائے۔بھارتی بلے بازوں نے جواب میں پہلی وکٹ کی شراکت میں‌105 رنز اسکور کئے ، پارٹنر شپ کی خاص بات روہت شرما کی جارحانہ نصف سینچری تھی . فائنل میں ویرات کوہلی اپنا جادو دکھانے میں‌ناکام رہے تا ہم بھارتی ٹیم نے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے مقررہ ہدف 49ویں اوور میں حاصل کرلیا.2002 اور 2013 کے بعد یہ تیسر ا موقع ہےجب بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی ہے . نیلی جرسی کی فتح پر بھارت میں جشن کا سماں ہے . شائقین کرکٹ ٹیم کی فتح پر والہانہ محبتوں کا اظہار کررہے ہیں .