آئی ایم ایف سے مذاکرات، وزارت توانائی کو بجلی سستی کرنے کا اختیار مل گیا

اسلام آباد:آئی ایم ایف نے بجلی سستی کرنے کی حکومتی تجویز مان لی ہے جس کے بعد بجلی کے نرخ میں‌ فی یونٹ 1 سے 2 روپے کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے.اس سلسلے میں حتمی عمل در آمد آئندہ ماہ سے متوقع ہے۔حالیہ مذاکرات کے نتیجے میں نیپرا اور وزارت توانائی کو نرخوں میں کمی کا اختیار مل گیا ہےتاہم آئی ایم ایف نے وزارت توانائی کا نیپرا ایکٹ میں ترمیم کا پلان مسترد کر دیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ آئی ایم ایف کی جانب سے ڈسکوز کی نجکاری میں تاخیر پر بھی اظہارِ تشویش کیا گیا ہے. آئی ایم وفد نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ڈسکوز کی کارکردگی بہتر کیے بغیر پاور سیکٹر میں بہتری قطعی طور پر ممکن نہیں۔