لاہور میں شہریوں کے لئے مرغی کا گوشت خریدنا بھی مشکل ہوگیا ہے. گوشت فروش من مانی قیمتوں پر گوشت فروخت کرکے شہریوں کی جیبوں پر ڈاکا ڈال رہے ہیں . سرکاری نرخ 595 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجودبازار میں مرغی 700 سے 725 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔دکانداروں کا روایتی جملہ مال پیچھے سے ہی مہنگا آرہا ہے ، اس وقت ہر گوشت فروش کی زبان پر ہے. ادھر کراچی میں مرغی کی قیمتوں پر لگے ہوئے ہیں ، مرغی کا صاف گوشت 880 روپے فروخت کیا جارہاہے. عوام کا کہنا ہے کہ حکومت رمضان المبارک میں منافع خوروں سے نجات دلائے اور حکومتی پرائس کنٹرول کمیٹیاں موثر کردار ادا کرتے ہوئے اشیائے خورو نوش کی سرکاری نرخ پر دستیابی یقینی بنائیں.
