ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا ایک اور کامیاب آپریشن۔

گزشتہ روز سیکورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے گاؤں سکندر شمالی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

ایک دن قبل بھی جنڈولہ میں 10 خوارج مارے گئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ یعنی فروری میں کل 156 دہشت گرد مارے گئے تھے۔ دہشت گردوں کے خلاف یہ کامیابیاں سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

قوم خوارج کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ ان شاء اللہ خوارج کو شکست ہوگی۔