نارتھ ناظم آباد بلاک N میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

کراچی، تھانہ تیموریہ کی حدود میں بالمقابل سرینا موبائل مال، دربار میرج لان کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کے پاس سے 2 عدد پسٹل،5 عدد چھینے گئے موبائل فون اور1 موٹر سائیکل برآمد ہوئی.