پاکستانی امریکن بزنس مین علی شیخانی نے بیروزگاری کیخلاف جنگ کا باقائدہ آغاز کر دیا.
پہلے مرحلے میں کراچی،لاہور ،اسلام آباد اور راولپنڈی میں اس سلسلے کا آغاز ہوگا . فوڈ پاپا ایپلیکیشن کی لانچنگ 18 اپریل کو ہو گی . علی شیخانی نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں کہا کہ ابتداء میں فوڈ پاپا کی جانب سے 50 ہزار نوکریوں فراہم کی جائیں گی اور پھر جلد ہی یہ مرحلہ 5 لاکھ نوکریوں تک چلا جائے گا . ان کا مزید کہنا تھا کہ فوڈ پاپا صرف عوام کو سہولت پہنچانے کا ذریعہ نہیں بلکہ ساتھ ساتھ یہ اس میں کام کرنے والے ہر شخص کو زندگی کی بہترین سہولیات مہیا کرے گی.ان کے مطابق فوڈ پاپا میں کام کرنے والا ہر فرد میری فیملی کی طرح ہوگا .
علی شیخانی نے فوڈ پاپا ایپ کے حوالے سے مزید کہا کہ شروع میں یہ پاکستان اس کے بعد عرب امارات اور پھر امریکا میں لانچ کی جائے گی. ان کے مطابق فوڈ پاپا کی لانچنگ سے قبل ہماری ٹیمیں پاکستان اور امریکا میں کئی مہینوں سے دن رات 24 گھنٹے کام میں مصروف ہیں تاکہ ہر مشکل سے نمٹنے کا حل پہلے سے موجود رہے.