اسرائیلی افواج نے عیسائیوں کے سب سے تہوار ایسٹر کے مقدس سنیچر کو یروشلم میں واقع مقدس چرچ میں داخلے سے روک دیا۔
اسرائیلی حکام نے عیسائیوں کے سب سے تہوار ایسٹر کے مقدس سنیچر کو فلسطینی عیسائیوں کو یروشلم میں واقع مقدس چرچ میں داخلے سے روک دیا، جب وہ ہولی فائر مقدس دن منانے کیلئے یروشلم جانا چاہتے تھے۔
قدیم شہر میں جانے والی سڑکوں پر اسرائیلی فوج نےچیک پوسٹ قائم کیں، جہاں شناختی کارڈز چیک کیے گئے اور کئی نوجوانوں کو داخلے سے انکار کر دیا گیا۔
چرچ کے ذرائع نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اس سال مقبوضہ ویسٹ بینک میں رہنے والے عیسائیوں کو صرف 6 ہزار اجازت نامے جاری کیے گئے، حالانکہ فلسطینی علاقوں میں عیسائیوں کی کل تعداد تقریباً 50 ہزار ہے۔
مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی حکام نے مقبوضہ ویسٹ بینک سے تعلق رکھنے والے ہزاروں عیسائیوں کو اس موقع پر یروشلم میں داخلے سے روک دیا، جبکہ فلسطینی مسلمانوں اور عیسائیوں دونوں کے لیے اجازت ناموں کی سخت شرائط عائد کر دی گئیں۔