جامعہ کراچی کے شہید اسسٹنٹ پروفیسر سید وحید الرحمٰن کے قتل کے 10سال بعد بھی قاتل گرفتار نہ ہو سکے،تفصیلات کے مطابق 29اپریل2015کو یوسف پلازہ تھانے کی حدود فیڈرل بی ایریا میں واقع امراض قلب کے اسپتال کے سامنے نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے پروفیسر سید وحید الرحمٰن المعروف یاسر رضوی کو اس وقت فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا جب وہ اپنے گھر سے جامعہ کراچی جا رہے تھے۔
