میڈیا ہمارا فخر ہے، بھارتی میڈیا کو جو مؤثر جواب دیا وہ یادگار ہے، آرمی چیف

اسلام آباد:چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے پاک-بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی میڈیا کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میڈیاہمارا فخر ہے، بھارتی میڈیاکے پروپیگنڈے پر جو جواب دیا وہ یادگار ہے۔

اسلام آباد میں یومِ تشکر کی مرکزی تقریب کے بعد آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں پاک – بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی میڈیا کے کردار کی تعریف کی اور اپنا فخر قرار دیا۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پوری قوم نے متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کیا اور جس انداز میں ہمارے میڈیا نے حقائق سامنے رکھے، ہمیں اس پر فخر ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے کچھ نہیں چھپایا، بلکہ تمام سچ عوام کے سامنے رکھا۔