گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پر مبارک باد دی اور کہا کہ دشمن کو شکست فاش دینے پر سپہ سالار سید عاصم منیر اس عہدہ کے اصل حقدار تھے۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں اعلیٰ حکمت عملی سپہ سالار جنرل سیدعاصم منیرکی صلاحیتوں کا واضح اظہار تھا۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے اعلامیے کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دشمن کو شکستِ فاش دینے پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کی مدتِ ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اس اہم فیصلے پر وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی کابینہ کے تمام ارکان کو اس اقدام کو سراہا.