اس سال خطبہ حج 35 زبانوں میں ترجمے کے ساتھ براہ راست نشر کیا جائے گا

حج2025 کے موقع پر خطبہ حج کے مختلف زبانوں میں ترجمے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق میدان عرفات مسجد نمرہ سے خطبہ حج اس سال 35 زبانوں میں ترجمے کے ساتھ براہ راست نشر کیا جائے گا۔ اس سے 50 لاکھ مسلمان مستیفض ہو سکیں گے۔
امسال حج کا رکن اعظم وقوف عرفات جمعرات 5 جون کو ہوگا اور اسی روز خطبہ حج ادا دیا جاتا ہے۔ اس سال ایوان شاہی نے خطبہ حج کی ذمہ داری شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید کے سپر کی ہے۔
مسجد الحرام کے امام شیخ ڈاکٹرصالح بن عبداللہ یوم عرفہ کا خطبہ دیں گے جبکہ شیخ عبدالرحمان السدیس کی امامت میں دیگرفریضہ ادا کئے جائیں گے۔
یہ انتظامات حج کے روحانی جذبے کو عالمی سطح پر پہنچانے کے لیے کیے گئے ہیں۔