مسجد نبوی ﷺ کے کنجی بردار شیخ نوری کی گورنر سندھ سے ملاقات،ملکی خوشحالی کی دعا

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے مسجد نبوی ﷺ کے کنجی بردار اور روضۂ رسول ﷺ کے خادم، ڈاکٹر شیخ نوری محمد احمد علی نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران شیخ نوری نے پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ”پاکستان اُمتِ مسلمہ کا ایک مضبوط قلعہ ہے، اور اس کے عوام دینِ اسلام سے گہری وابستگی رکھتے ہیں۔”

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ”دینی شخصیات کی رہنمائی اور دعائیں ہمارے لیے باعثِ سعادت ہیں۔ ہم ان کے مشوروں اور روحانی رہنمائی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔