قومی کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ دورہ بنگلہ دیش کی ٹی 20 سیریز کے لیے کراچی سے براستہ دبئی ڈھاکا روانہ ہو گیا ہے۔
اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں سلمان علی آغا، صائم ایوب، فخر زمان، محمد نواز، ابراراحمد، خوشدل شاہ اور فہیم اشرف شامل ہیں۔
پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان ٹی 20 سیریز آئندہ ہفتے شروع ہوگی جس کے لیے کھلاڑیوں کی روانگی کا سلسلہ مرحلہ وارجاری ہے دیگرکھلاڑی اورآفیشلزاگلے چند گھنٹوں میں روانہ ہوں گے۔
پی سی بی حکام کے مطابق تمام کھلاڑیوں کو روانگی سے قبل ضروری بریفنگ اورفٹنس کلیئرنس فراہم کی گئی ہے، دورے کے دوران کھلاڑی مقامی کنڈیشنز کے مطابق تیاری کریں گے۔