سٹاک میں مارکیٹ تیزی،انٹر بینک میں ڈالر مہنگا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 37 ہزار کی حد عبور کر لی ، دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بڑھ گئی۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ، تاہم تھوڑی دیر بعد کاروبار منفی سے مثبت زون میں چلا گیا ، 100 انڈیکس میں 1078 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 37 ہزار 81 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ یہ بھی پڑ ھیں:بھارت پر سخت پابندیاں؟اہم وجہ سامنے آگئی گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس بڑے اضافے کیساتھ ایک لاکھ ، 35 ہزار 939 کی سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 23 پیسے مہنگا ہو گیا ۔انٹر بینک میں ڈالر 284.90 روپے کا ہو گیا،انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 284.90 روپے ہے۔