بلوم برگ کے مطابق، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حالیہ دورۂ امریکہ کے بعد پاک-امریکہ تجارتی تعلقات میں بہتری آئی ہے، جو اقتصادی تعاون کی سمت ایک مثبت قدم ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی صدر نے عاصم منیر کو وائٹ ہاؤس میں غیرمعمولی انداز میں خوش آمدید کہا، جس کے بعد پاکستان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی سفارش بھی کی۔
پاکستان نے اپریل میں ٹرمپ خاندان کی ورلڈ لبرٹی فنانشل کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے، جو تعلقات میں بہتری کی نشاندہی کرتی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق واشنگٹن میں حالیہ تجارتی مذاکرات مثبت اور نتیجہ خیز رہے، جن میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی حکام سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری کے امکانات پر زور دیا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ تجارتی مذاکرات میں عائد کیے گئے ٹیرف پر ریلیف ملے اور معاہدہ جلد مکمل ہو۔
