مانچسٹر ٹیسٹ: تیسرے روز انگلینڈ کو بھارت کی برتری ختم کرنے کے لیے 133 رنز درکار

مانچسٹر ٹیسٹ کے تیسرے روز میزبان انگلینڈ اپنی پہلی اننگز کل کے سکور225رنز 2کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کرے گا، انگلش ٹیم کو بھارت کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کےلئے مزید 133رنز درکار ہیں۔

کھیل کے دوسرے روز بھارت نے اپنی پہلی اننگز264رنز4کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی تو باقی کے6کھلاڑی سکور میں صرف 94رنز کا اضافہ کرسکے اور پوری ٹیم 358رنزبناکر آؤٹ ہوئی۔ انگلینڈ کی جانب سے بین سٹوکس نے5کھلاڑیوں کو چلتا کیا، جوفرا آرچر نے 3وکٹیں حاصل کیں۔

انگلینڈ نے پہلے روز کھیل کے اختتام تک 2 وکٹوں پر225رنزبنائے، زیک کرالی 84اور بین ڈکٹ94رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ اولی پوپ 20اور جو روٹ11رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ پانچ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو دو۔ایک کی برتری حاصل ہے۔