جنوبی افریقہ نےانگلینڈکو دوسرے ون ڈے میں 5رنز سےہرادیا

جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو دوسرے ون ڈے میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد5رنز سے ہرا کر 27سال بعد انگلینڈ میں دو طرفہ سیریز اپنے نام کرلی ہے۔

لارڈز میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ50اوورز میں 8وکٹوں پر330رنزبنائے۔ میتھیو بیریٹزکے85رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بیریٹزکے ڈیبیو کے بعد پانچ مسلسل ففٹی پلس سکور کرنے والے دنیا کے پہلے بلے بازبن گئے۔ٹرسٹن سٹبز نے58، ایڈن مرکرم نے49 اور ڈیوالڈ۔بریوس نے42رنزبنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 4 اور عادل رشید نے2 کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔

جواب میں میزبان ٹیم 9وکٹوں پر325رنز ہی بناسکی۔ جو روٹ اور جوز بٹلر نے 61، 61رنز بنائے۔ جیکب بیتھل نے 58رنز جوڑے۔ جنوبی افریقہ کے ناندرے برجر نے 3 اور کیشو مہاراج نے 2وکٹیں اپنے نام کیں۔تین میچز کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو دو۔صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔ جنوبی افریقہ نے اس قبل 1998میں انگلینڈ میں دو طرفہ ون ڈے سیریز اپنے نام کی تھی۔