کراچی میں ملیریا کے 2 ہزار 242 کیس رپورٹ

سندھ محکمہ صحت کے مطابق رواں سال کراچی میں 2 ہزار 242 کیس رپورٹ ہوئے۔
سب سے زیادہ کیس ملیر سے سامنے آئے، جون تک 205 اور 21 ستمبر تک 649 کیس رپورٹ ہوئے۔
سندھ بھر میں رواں سال ملیریا کے 1 لاکھ 62 ہزار 91 کیس سامنے آئے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے بارشوں کے بعد ملیر میں ملیریا کے کیسز میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔