ٹرمپ سے مسلم ممالک کے سربراہان کی ملاقات،غزہ و مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مسلم ممالک کے سربراہوں کی ملاقات ہوئی جس میں غزہ سمیت مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کے سربراہوں سے ملاقات میرے لئے اعزاز ہے، آپ سب نے بہترین کام کیا جو قابل تعریف ہے، میری آج یہ انتہائی اہم ملاقات ہے، آج 32اجلاس ہوئے جس میں سب سے اہم یہ اجلاس ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم مسائل کے حل کیلئے مل کر محنت کریں گے، آج کی ملاقات غزہ کی جنگ کا حل تلاش کرنے کیلئے اہم ہے، چاہتے ہیں اسرائیلی یرغمالیوں کو واپس لایا جائے۔

امیر قطر نے امریکی صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں غزہ میں جنگ ختم ہو جائے، غزہ میں صورتحال انتہائی خراب ہو گئی ہے، چاہتے ہیں اجلاس میں غزہ جنگ کا مسئلہ حل ہو جائے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں ترکیہ، قطر، سعودی عرب، انڈونیشیا، مصر، امارات،اردن کے سربراہان موجود تھے۔