آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ ، پاکستان کا کل بنگلہ دیش ،اتوار کو بھارت سے مقابلہ ہوگا

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اتوار کو ٹکرائیں گی۔ ایشیا کپ کا 17 واں ایڈیشن حال ہی میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ بھارت نے 28 ستمبر بروز اتوار فائنل میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر نویں بار ایشیا کپ جیتا۔ اس ٹورنامنٹ میں بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں ایک بار نہیں بلکہ تین بار آمنے سامنے آئیں تاہم اب بھارت اور پاکستان ایک مرتبہ پھر اتوار کو ٹکرائیں گے۔ آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔