کراچی میں جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس سے ماہانہ 14 کروڑ اور سالانہ ایک ارب 64 کروڑ روپے بھتہ طلب کرنے والے تین ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کے خلاف 26 ستمبر کو ٹیپو سلطان تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ ان کی گرفتاری ملیر جعفر طیار کے علاقے سے عمل میں آئی۔ڈی ایس پی انوسٹی گیشن محمد سہیل کے مطابق ملزموں سے پستول اور بھتہ طلب کرنے میں استعمال ہونے والا موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا۔ ایس آئی یو پولیس کے مطابق ملزموں کے گروہ کا سرغنہ محمود اختر نقوی نامی شخص ہے جو ماضی میں بلڈرز اور تاجروں کو بلیک میل کر کے بھتہ وصول کر چکا ہے۔
