اسرائیلی حراست سے رہا ہونیوالے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان 9 اکتوبر کو پاکستان پہنچ جائیں گے

اسرائیلی حراست سے رہا ہونیوالے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان 9 اکتوبر کو پاکستان پہنچ جائیں گے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ٹوئٹ میں بتایا کہ اردن سے مشتاق احمد کی وطن واپسی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، ملائیشیا سے وطن واپسی پر اُن سے بات بھی ہوئی، وہ بالکل خیریت سے ہیں اور حوصلے بھی بلند ہیں۔
اسحاق ڈار کے مطابق سابق سینیٹر مشتاق احمد نے رابطے اور وطن واپسی کی کوششوں پر دفتر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔
ویڈیو بیان میں مشتاق احمد نے کہا تھا کہ اسرائیل نے بدنام زمانہ جیل میں تشدد کا نشانہ بنایا، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔