بنوں:گاڑی پر فائرنگ،اسسٹنٹ کمشنر 2 پولیس اہلکاروں سمیت شہید

(عبدالقیوم وزیر)بنوں میں میرانشاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شاہ ولی خان کی گاڑی پر فائرنگ ، حملے میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان اور 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے. تفصیلات کے مطابق بنوں میں دہشتگردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ میرانشاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شاہ ولی خان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نیتجے میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان اور 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ حملے میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شاہ ولی اللہ کے ڈرائیور سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے ۔ زحمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا ۔