تین سال میں 820 ارب روپے وصول، ٹیکس دہندگان کی تعداد میں تاریخی اضافہ

پاکستان کے وفاقی بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے سرکاری اور غیر سرکاری تنخواہ دار افراد کے ٹیکس دینے کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، گزشتہ تین سالوں میں سرکاری اور غیر سرکاری تنخواہ دار ٹیکس دہندگان سے مجموعی طور پر 820 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔

ایف بی آر کے مطابق، گزشتہ تین سالوں میں سرکاری تنخواہ دار افراد سے 186 ارب روپے ٹیکس کی مد میں وصول ہوئے۔ اس دوران سرکاری ملازمین کی تعداد میں 1 لاکھ 94 ہزار کا اضافہ بھی ہوا۔

جی این این ویب گاہ کے مطابق مالی سال 2023-24 کے دوران ایف بی آر نے سرکاری اور غیر سرکاری دونوں شعبوں سے 368 ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا، جو کہ گزشتہ سالوں کے مقابلے میں قابل ذکر اضافہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران سرکاری اور غیر سرکاری ٹیکس دہندگان کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

غیر سرکاری تنخواہ دار افراد نے گزشتہ تین سالوں میں 634 ارب روپے کا ٹیکس ادا کیا۔ اس کے ساتھ ہی نجی سیکٹر کے ٹیکس دہندگان کی تعداد میں 5 لاکھ 50 ہزار سے زائد کا اضافہ دیکھنے کو ملا۔

سرکاری ٹیکس دہندگان کی تعداد میں 1 لاکھ 94 ہزار افراد کا اضافہ ہوا، جبکہ نجی سیکٹر میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد افراد ٹیکس دہندگان کے طور پر شامل ہوئے ہیں۔