پاکستان کے بیرونی قرضے130 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے

اسلام آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کا قرضہ ہر سال بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے ،عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بیرونی قرضوں کا حجم اوسط سالانہ برآمدات سے 352 فیصد زیادہ ہے.معاشی اعدادو شمار پر نظر ڈالیں توپاکستان پر بیرونی قرضے 130 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر گئے.قرضوں پر سود کی ادائیگی کی فہرست میں پاکستان خطے میں بھارت کے بعد دوسرا بڑا ملک ہے .حال ہی شائع ہونے والی رپورٹ میں یہ بات بھی واضح ہوئی کہ چین کے مقروض ممالک میں پاکستان سر فہرست ہے جبکہ چین کے بعد وطن عزیز پر سب سے زیادہ قرضہ عالمی بینک کا ہے.