پاکستان میں بجلی کے بھاری بھرکم بلوں نے عوام کو سولر انرجی پر منتقل ہونے پر راغب کیا ہے . گھریلوں صارفین اور کاروباری ادار ےتیزی سےسولر سسٹم لگواکر بجلی کے بلوں سے چھٹکارہ حاصل کرنا چاہ رہے ہیں. گذشتہ تین سالوں میں سولر سسٹمز کی بڑی تعدا میں تنصیب نے پاکستان کو چینی سولر پینلز کا تیسرا بڑا امپورٹر بنا دیا ہے .ورلڈ اکنامک فورم کے مطابق2024 کےپہلے 6 ماہ کے دوران پاکستان نے 13 گیگا واٹ کے سولر پینل خریدے ہیں .
