عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالرز قرض دے گا

وزارتِ اقتصادی امور: عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا

وزارتِ اقتصادی امور کے ذرائع کے مطابق عالمی بینک آئندہ 10 سال میں پاکستان کو 20 ارب ڈالر قرض فراہم کرے گا۔ قرض کی منظوری 14 جنوری کو ورلڈ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ قرض کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک 2025-35 کے تحت دیا جائے گا۔ اس فریم ورک میں 10 سال کے اہداف پہلے ہی طے کیے جا چکے ہیں۔

ورلڈ بینک کے نائب صدر مارٹن ریسر کے دورہ اسلام آباد کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔