عالمی بینک کا 20ارب ڈالردینے کا وعدہ،وزیر اعظم کا خیر مقدم

وزیرِ اعظم شہباز شریف ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کو 10سال کے سی پی ایف کے تحت 20 ارب ڈالرز کے وعدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک ہماری قومی ترجیحات کی عکاسی کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف اور اپنے ساتھیوں کی کاوشوں کو دل سے سراہتا ہوں. وزیر اعظم نے کہا کہ بچوں کی غذائیت، معیاری تعلیم، صاف توانائی، ماحولیاتی استحکام، جامع ترقی اور نجی سرمایہ کاری ترجیحات میں شامل ہے۔