سونے کی قیمت میں 400 روپے فی تولہ اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے.آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوگیاہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 600 تک پہنچ گئی ہے. صرافہ بازار ذرائع کے مطابق گزشتہ 3 دن میں سونے کی فی تولہ قیمت میں قریب 4700 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔سونے کی قیمت میں اضافے کا سبب عالمی مارکیٹ میں سونےکا مہنگا ہونا ہے .