انٹر بینک میں آج امریکی ڈالر 8 پیس مزید مہنگا ہو نے کے بعد 280 روپے 5 پیسے کا ہو گیا۔ملک میں معاشی استحکام نہ ہونے کے باعث ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ شئیر بازار میں اب تک 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے.اس وقت ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے.
