کوریا کے معروف گلوکار وہیسنگ 43 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق معروف کے پاپ گلوکار اور سانگ رائٹر چو وہیسنگ پیر کی شام اپنے سیؤل میں واقع اپارٹمنٹ میں بے ہوش پائے گئے اور اسپتال لے جانے پر ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ موت کا سبب ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ہے، تاہم موقع پر کسی بھی غیر فطری سرگرمی یا سازش کے آثار نہیں ملے، جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ موت قدرتی وجوہات کی بنا پر ہوئی ہے۔
