صفحہ اول

اس کیٹا گری میں 681 خبریں موجود ہیں

بولان آپریشن مکمل، یرغمالی رہا، تمام 33 دہشت گرد ہلاک، 21 شہری، 4 ایف سی جوان شہید، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے یرغمالی مسافر بازیاب کروالئے گئے، تمام 33 دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے، کلیئرنس آپریشن کے…

جو ریاست کو توڑنے کی بات کرے گا، بندوق اٹھائے گا ریاست اس کا قلع قمع کرے گی،سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ جو تشدد اور ریاست توڑنے کی بات کرے گا یا بندوق اٹھائے گا ریاست اسکا قلع قمع کرے گی۔ بلوچستان اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا کہنا…

سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر حکومتی رہنماؤں کا خراج تحسین

گزشتہ روز جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مختلف حکومتی رہنماؤں کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جعفر ایکسپریس آپریشن کو کامیابی سے…

جعفر ایکسپریس حملہ، وزیراعظم صورتحال کا جائزہ لینے آج بلوچستان کا اہم دورہ کریں گے

وزیراعظم محمد شہباز شریف جعفر ایکسپریس حملے کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے آج بلوچستان کا اہم دورہ کریں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف، وفاقی وزراء کے ہمراہ کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں…

جعفر ایکسپریس حملہ، محسن نقوی کا وزیر اعلیٰ بلوچستان سے رابطہ، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی سے مسلسل رابطہ قائم رکھا اور ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کراتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام ضروری وسائل…

اقوام متحدہ اور ایران کی پاکستان میں مسافر ٹرین پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت

اقوام متحدہ اور ایران کی جانب سے پاکستان میں مسافر ٹرین پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی گئی ہے۔ ترجمان سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اسٹیفن ڈوجارک نے کہا ہے کہ شہریوں کے خلاف حملے ناقابل قبول ہیں، حادثے سے…

کورین گلوکار وہیسنگ 43 سال عمر میں‌چل بسے

کوریا کے معروف گلوکار وہیسنگ 43 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق معروف کے پاپ گلوکار اور سانگ رائٹر چو وہیسنگ پیر کی شام اپنے سیؤل میں واقع اپارٹمنٹ میں بے ہوش پائے گئے اور اسپتال لے…

وادی تیراہ: مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق

ضلع خیبر میں وادی تیراہ کے علاقے میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد موت کی نیند سو گئے. ریسکیو ٹیم کے مطابق واقعہ وادیٔ تیراہ میں یار گل خیل میں ایک مرلے کے مکان…

پاکستان کیخلاف ٹی 20سیریز،مائیکل بریسویل نیوزی لینڈ کے کپتان مقرر

پاکستان کے خلاف پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کے لئے نیوزی لینڈ کےٹی 20 اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے جس کی قیادت مائیکل بریسویل کریں گے. 16 مارچ سے نیوزی لینڈ میں شروع ہونے والی اس سیریز میں…

لاہور: مرغی کا گوشت خریدنا مشکل ، قیمتیں آسمان پر

لاہور میں شہریوں کے لئے مرغی کا گوشت خریدنا بھی مشکل ہوگیا ہے. گوشت فروش من مانی قیمتوں پر گوشت فروخت کرکے شہریوں کی جیبوں پر ڈاکا ڈال رہے ہیں . سرکاری نرخ 595 روپے فی کلو مقرر ہونے کے…