صدر بشار الاسد کے ملک سے چلے جانے کے بعد باغی گروپ تحریر الشام ملیشیا کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے اپنے بیان میں کہا کہ پُرامن انتقال اقتدار تک سابق وزیراعظم محمد غازی الجلالی تمام ریاستی اداروں کو چلائیں گے۔
واضح رہے کہ شامی آرمی چیف صبح تک یہ اعلان کر رہے تھے کہ بشار الاسد شام میں ہی ہیں اور وہ کسی دوسری جگہ نہیں گئے۔ تاہم دمشق میں باغی گروہ کہ داخل ہونے کے بعد بشار الاسد کے حوالے سے ابتک کوئی مصدقہ اطلاع نہیں آئی کہ وہ اس وقت کہاں ہیں۔
تاہم باغی گروہ کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ فل وقت حکومتی معاملات موجودہ وزیر اعظم محمد غازی الجلالی چلائیں گے۔