کراچی سردی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت سنگل ڈجٹ میں آگیا

کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، درجۂ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آگیا۔ اس سے قبل دسمبر کے آغاز میں بھی شہر میں سنگل ڈیجٹ درجۂ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب قلات میں درجہ حرارت منفی 7، کوئٹہ میں منفی 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ خیبرپختونخوا کے مالم جبہ، چترال اور دیر کے علاوہ مری، راولاکوٹ اور گلگت بلتستان میں بھی اس وقت سخت سردی پڑ رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک، لاہور میں چار اور کراچی میں 12 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔