آفاق احمد کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنادیا

عدالت نے آفاق احمد کی دونوں مقدمات میں ضمانت منظور کرلی عدالت نے ایک لاکھ ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔ آفاق احمد کی تین میں سے دو ایف آئی آر میں ضمانت منظور ، ایک سول کورٹ کی ایف آئی آر کا چالان بھی پیش کردیا گیا۔ جس کے بعد کل آفاق احمد کی رہائی کا امکان ہے۔

وکیل صفائی کے مطابق آفاق احمد کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا انھوں نے کسی کو ڈمپر یا ٹینکر جلانے کا نہیں کہا وکیل صفائی نے مزید کہا کہ آفاق احمد کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ
آفاق احمد کے اکسانے پر لوگوں نے کئی گاڑیوں کو آگ لگائی ہے۔ ساتھ ہی آفاق احمد کے خلاف لانڈھی اور عوامی کالونی تھانے میں دو مقدمات درج ہیں۔