عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو ملک میں رقوم بھیجنے سے روک دیا ہے، علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی کی ہمیشرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے 15 دسمبر کو یوم شہداء کا دن مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے، پشاور سمیت دنیا بھر میں کارکنان دعا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جیل میں بات چیت کے دوران پتا چلا کہ بانی پی ٹی آئی کو معلوم نہیں تھا کہ ڈی چوک اسلام آباد میں کتنی شہادتیں ہوئیں اور کتنے لوگ زخمی ہوئے ہیں؟

گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ بانی کو علم نہیں تھا کہ کتنے کارکنان لاپتا ہیں، بانی پی ٹی آئی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ابھی تک 200 سے زائد کارکنان لاپتہ ہیں، وہ لاپتہ کارکنان کے حوالے سے فکر مند ہیں۔

عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ بانی نے اوورسیز پاکستانیوں کو ملک میں رقوم بھیجنے سے روک دیا ہے۔