افغان طالبان کے حقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین حقانی کے بھائی اور طالبان کے موجودہ وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے چچا خلیل الرحمان حقانی بم دھماکے میں جانبحق ہو گئے۔
افغان ذرائع کے مطابق ممکنہ خود کش دھماکے میں جانبحق ہونے والے 58 سالہ خلیل الرحمان حقانی نیٹ ورک کے ایک سینئر رہنما تھے اور2021 میں افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلاء کے بعد طالبان کی عبوری حکومت میں وزیر بنے۔