گورنر سندھ کی جانب سے مہاجر کلچر ڈے کے انعقاد احسن قدم ہے، فاروق ستار

مہاجر ثقافت بانیان پاکستان کی ثقافت ہے۔ سرسید نے اسی نظریے کے تحت سر سید نے جامعہ علیگڑھ کی بنیاد رکھی۔

ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ۲۴ دسمبر کو مہاجر کلچر ڈے کے موقع پر سب مل کر شرکت کریں۔ گورنر ہاؤس سندھ میں کلچر ڈے کا انعقاد بہت بڑا پیغام ہے۔ ویسے تو مہاجر کلچر ڈے ہر سال منایا جاتا ہے تاہم اس بار پہلی مرتبہ یہ دن گورنر ہاؤس میں منایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاوس میں 3 بار سندھی کلچر ڈے منایا گیا جبکہ ہمارے دروازے سب کے لئے بلا تفریق کھلے رہے۔ 24 دسمبر کو مہاجر کلچر کی ثقافت کا دن گورنر ہاوس میں منائیں گے، کراچی کے مسائل پر ہم سب کو آواز اٹھانا ہوگی۔