آئی پی ایل 2025ایڈیشن، کھلاڑیوں کی بولیاں لگ گئیں

جدہ: آئی پی ایل کے 2025 ایڈیشن کے لئے تمام فرنچائز نے اپنے پسندیدہ پلیئرز کے حصول کے لئے بولیاں لگائیں۔بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت پر قسمت کی دیوی مہربان رہی۔ 27 کروڑ بھارتی روپے میں خریدے جانیوالے وہ سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے۔رشبھ پنت لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیم کا حصہ ہونگے۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے سابق کپتان شریاس ائیر کو بھی پنجاب کنگز نے 26.75کروڑ روپے میں خرید لیا۔ جوس بٹلر 15.75 کروڑ روپے میں گجرات کی ٹیم کا حصہ بن گئے۔آسٹریلوی بالر مچل اسٹارک کو بھی 11.75 کروڑ روپے میں دہلی کیلپٹلز نے حاصل کر لیا