پاکستان کو انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی ہے۔کراچی میں آئندہ سال اپریل میں ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کا میلہ سجے گا،انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ 6 سے 10 اپریل تک جاری رہے گی۔چیمپئن شپ میں مینز سنگز اور ویمن سنگلز ایونٹ ہوں گے،دونوں ڈراز میں32،32 کھلاڑی شامل ہوں گے.ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 60 ہزار امریکی ڈالر رکھی گئی ہے
