عادل بازئی کی رکنیت بحال،سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے رکنِ قومی اسمبلی عادل بازئی کی رکنیت بحال کر دی۔جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کر دیا ہے.دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس میں کہا کہ کسی کو اسمبلی سے باہر نکالنا معمولی کارروائی نہیں لہٰذا ہر پہلو کو دیکھنا ہوگا. جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس عائشہ ملک بھی 3 رکنی بینچ کا حصہ تھے.
واضح رہے کہ ڈی سیٹ قرار دیے گئے رکنِ قومی اسمبلی عادل بازئی نے21 نومبر کو سنای گیاالیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔