وزیر داخلہ محسن نقوی کی سرپرست وفاق المدارس مولانا فضل رحیم سے ملاقات

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جامعہ اشرفیہ میں وفاق المدارس کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل رحیم اشرفی سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی خیر و عافیت دریافت کی . وزیر داخلہ اور مولان فضل رحیم کے درمیان ملاقات میں دینی مدارس بل کے حوالے سے تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا.
مولانا فضل رحیم کا کہنا تھا کہ وفاق کی طرز پر پنجاب میں بھی مدارس شعبہ تعلیم کے محکمہ کے زیر انتطام ہونے چاہئے ہیں.انہوں نے مزید کہا کہ مدارس کے معاملات پر سیاست بالکل نہیں ہونی چاہیے تاہم مدارس کے حوالے سے مولانافضل رحیم نے وزیر داخلہ کو ہر ممکن مثبت اقدام کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے.