وزیر داخلہ محسن نقوی کی پرویز خٹک سے ملاقات

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے تحریکِ انصاف پارلیمنٹرین کے بانی پرویز خٹک نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پرویز خٹک کی جانب سے اسلام آباد احتجاج کے دوران شر پسندانہ رویوں کی مذمت کی گئی اور پولیس اور رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر تعزیتی کلمات ادا کئے گئے.دونوں رہنماوں نے ملاقات میں پاکستان میں امن و امان کے قیام کو ممکن بنانے کے اقدامات کا اعادہ کیا اور عوامی مسائل کو حل کرنےپر تفصیلی تبادلہ خیال کیا.