سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان 2025 میں جیل سے رہا ہوجائیں گے، تاہم ان کا سیاست میں کردار ختم ہوجائے گا۔نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے مستقبل کا بیڑہ خود غرق کیا ہے.انہوں نے نئے سال کو معاشی استحکام کا سال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام کم ہوچکا ہے، یہ نئے سال میں مکمل ختم ہوجائے گا اور انشاللہ پاکستان کے لیے معاشی طور پر نیا سال بہتر ثابت ہوگا.
