190ملین پاؤنڈ کیس کا بانیٔ پی ٹی آئی پر کوئی اثر نہیں، شیخ رشید

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہناتھا کہ میں حساس مسائل پر بات نہیں کرنا چاہتا، البتہ جوڈیشل کمیشن نہیں مانیں گے تو مذاکرات کی کوئی حیثیت نہیں رہے گی۔ان کا کہناتھا کہ میرا کسی سیاسی جماعت سے کوئی رابطہ نہیں ہوا .شیخ رشید نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس سے بانی پی ٹی آئی پر کوئی فرق نہیں‌پڑےگا.