کراچی (ڈی پی سی ) منشور کے مطابق کام کر رہے ہیں عباسی شہید اسپتال میں مردہ خانہ فعال کردیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار مئیر کراچی مرتضی وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
مئیر کراچی مرتضی وہاب نے عباسی شہید اسپتال میں مردہ خانہ فعال کرنے اور سی ٹی اسکین مشینیں ٹھیک کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ پچاس برس قبل پیپلز پارٹی کے بانی اور وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو نے عباسی شہید اسپتال کا افتتاح اس ویژن کیساتھ کیا تھا کہ ضلع وسطی کے مریضوں کو سول و جناح اسپتال نہ جانا پڑے مگر ان پچاس برس میں جو کچھ عباسی شہید اسپتال کیساتھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے مرتضی وہاب کا کہنا تھا اسپتال کے مردہ خانے میں ساٹھ مردے رکھنے کی گنجائش ہے جبکہ سی ٹی اسکین محض پندرہ سو میں ہوا کرے گا بہت جلد لانڈھی کے سرد خانے کو بھی فعال کردیں گے مئیر کراچی نے مزید کہا کہ یہاں مریضوں کو میمو گرافی کی سہولت سمیت ڈینٹل او پی ڈی بھی شروع کرنے جارہے ہیں تاکہ دانتوں کا مہنگا ترین علاج عام آدمی آسانی سے کراسکے مرتضیٰ وہاب نے ضلع وسطی کے رہائشیوں کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ پہلی بار یہاں میٹرو پولیٹن یونیورسٹی بنائی جارہی ہے جبکہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دے رہے ہیں جہاں جنوری سے طلبہ کا پہلا بیج پڑھائی شروع کرے گا مرتضی وہاب کہتے ہیں پیپلز پارٹی کے نمائندے اپنے منشور کیمطابق کام کر رہے ہیں تمام اضلاع میں جامعات بنائیں گے اور کراچی کی تعمیر و ترقی کا سفر جاری رہے گا عباسی شہید اسپتال میں مئیر کراچی کی آمد کے موقع پہ ڈپٹی مئیر کراچی سلمان عبد اللہ مراد سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے