بلوچستان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں ٹارگٹڈ آپریشن کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جہاں تخریب کاروں کے کیمپ ہیں وہاں آپریشن ہوگا، آپریشن کی مخالفت کرنے والے بتائیں، کہ اس کے علاوہ کیا آپشن ہے!
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ مصور کاکڑ کی بازیابی کیلئے حکومت ہر ممکن کوشش کررہی ہے، مصور کاکڑ میرے بچوں کی طرح ہے، بلوچستان میں آپریشن ٹارگٹڈ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کی افواہوں پر یقین نہیں رکھتا، جب تک ایوان کا اعتماد مجھ پر ہے میں وزیر اعلیٰ رہوں گا۔