بشریٰ بی بی آگے بڑھنے کے لیے بضد، حکومت کے پاس طاقت کا استعمال کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس وقت پی ٹی آئی کی دیگر قیادت نرمی دکھا رہی ہے تاہم بشریٰ بی بی پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں، اس لیے حکومت کے پاس طاقت کا استعمال کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

انہوں نے کہاکہ مذاکرات کی ایک سنجیدہ کوشش ہوئی ہے اور پی ٹی آئی رہنما بھی چاہتے تھے کہ کوئی حل نکلے لیکن بشریٰ بی بی موجودہ صورت حال کا فائدہ اٹھانا چاہتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے نیک نیتی سے بات کی لیکن بشریٰ بی بی پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں۔