زمین کا تنازعہ ، بہن، بھائی اور بھتیجا قتل

شیخو پورہ: زمین اور جائیداد کے تنازعہ پر ملزم نے فائرنگ کرکے طارق جٹ،اذان اور ہمشیرہ عشرت بی بی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ملزم کی فائرنگ سے والد عبد المجید بھی زخمی ہوئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب رہا تاہم اسکی گرفتاری کے لئے پولیس کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔