کراچی کی تاجر برادری کا اپنی ائیر لائن متعارف کروانے کا اعلان

کراچی کی تاجر برادری نے اپنی ائیر لائن متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔ ایئر کراچی کے نام سے نئی فضائی کمپنی کو ایس ای سی پی نے بھی رجسٹرڈ کرلیا ہے۔ائیر لائن کے لائسنس کے سلسلے میں وفاقی حکومت کو درخواست بھی ارسال کردی گئی ہے۔ایف پی سی سی آئی کے سابق سینئر نائب صدرحنیف گوہرکے مطابق ایئر کراچی کے لیےابتدائی طورپر 3 طیارے لیز پرلئے جائیں گےجبکہ سدرن کمانڈر ائیر وائس مارشل عمران بطور سی او فرائض انجام دیں گے۔ 5 ارب روپے کی سرمایہ کاری سے شروع کی جانیوالی اس ائیر لائن میں فی شئیر ہولڈر کا حصہ 5 کروڑ روپے ہے۔شئیر ہولڈرز میں عقیل کریم ڈھیڈی، عارف حبیب، ایس ایم تنویر، بشیر جان محمد ، خالد تواب، زبیر طفیل اورحمزہ تابانی شامل ہیں۔